ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی لیڈربدستوربے لگام،موریہ نے اعظم خان کو’غنڈہ‘ اوراکھلیش کو’گپو‘اور’جھوٹا‘بتایا

بی جے پی لیڈربدستوربے لگام،موریہ نے اعظم خان کو’غنڈہ‘ اوراکھلیش کو’گپو‘اور’جھوٹا‘بتایا

Mon, 27 Feb 2017 12:35:12  SO Admin   S.O. News Service

پوروانچل کوسبزباغ دکھائے،مودی کو گنگاکی قسم کھانے کے چیلنج دینے پرچراغ پا،’پھوپھی‘ اور’بھتیجا‘کوجیل کی دھمکی

گورکھپور26فروری(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو گپپو وزیراعلیٰ قراردیا۔وہ گورکھپور میں اتوارکوصحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ملک کے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے سی ایم ہیں۔انہوں نے اعظم خان کاموازنہ عتیق احمد، مختار انصاری سے کرکے غنڈہ قراردیا۔موریا اتوار کو گورکھپور میں تھے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو گنگا کی قسم کھلا رہے لیکن وہ بتائیں گے کہ 24گھنٹے بجلی کہاں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی بیوی کی سیکورٹی سپائیوں سے نہیں کر پا رہے ہیں تو عام لوگوں کی حفاظت کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنی تو پوروانچل کی ترقی پرزورہوگا۔پوروانچل ترقی بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت کی کرپشن سے عوام بور چکی ہے۔۔نوجوانوں کو بہتر موقع مل سکے اس کے لئے شفافیت لائی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی مکمل اکثریت کی حکومت بنانے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مرحلے میں بی جے پی آگے، ایس پی حکومت کے غنڈے بھاگے۔ایک دن پہلے اپنا دل کی صدر انپریا پٹیل طرف اعظم خان کا اپنے عملے میں آنے پر استقبال کی بات پر موریا نے کہا کہ اعظم خان، عتیق احمد، مختار انصاری جیسے غنڈوں کی ان کی پارٹی بی جے پی میں نوانٹری ہے۔انپریا اپنی پارٹی میں لے تولیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنی تو پھوپھی،بھتیجا جیل میں ہوں گے۔


Share: